18 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں پر ہرطرح کی بدامنی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار بریفننگ میں ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر پژاک دہشتگرد گروہ کے خلاف سپاہ پاسداران کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں پر کسی بھی طرح کی بدامنی کی اجازت نہیں دے گا۔ مہمان پرست نے آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو سے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی کی ملاقات کے بارےمیں کہا کہ اس ملاقات میں ایران اور آئي اے ای اے کے طے شدہ معاھدوں کے بارےمیں گفتگو ہوئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارےمیں روس کے وزیرخارجہ کی تجویز کے بارے میں کہا کہ اگر بعض ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ملت ایران کو پرامن ایٹمی ٹکنالوجی حاصل کرنے کا حق ہے۔.............../169